ابنا: اس اخبار نے لکھا ہے کہ باراک اوباما کو جنگ افغانستان میں شکست ہوئي ہے اور یہ المناک جنگ ویتنام جنگ سے بھی بھیانک نتائج کی حامل ہے۔
واشنگٹن ٹائمز نے لکھا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ یہ قومی المیہ ختم ہو اور امریکی فوجی اپنے وطن لوٹ آئيں۔
اس امریکی اخبار نے لکھا ہےکہ طالبان نے ان مقامات پر بھی حملے کئے ہیں جنہیں امریکی فوج نے ناقابل تسخیر قراردیا تھا اور ان حملوں سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ فوجی، سفارتی اور نفسیاتی طور پر شکست کھاچکا ہے۔ اس اخبار کے مطابق امریکہ نے افغانستان میں پانچ سو ارب ڈالر خرچ کئے ہیں جبکہ عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف نفرت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
.......
/169